اہل ہیات طولِ مکان دریافت کرنا بہت مشکل کہتے ہیں میں گمان کرتا ہوں کہ شاید عرض مکان معلوم کرتا کچھ آسان ہوگا.
( ۱۸۳۳، مفتاح الافلا ک ، ۸۸ )
خندق کا عرض چونکہ زیادہ نہ تھا اس لیے باہر سے پتھر اور تیر برساتے تھے.
(۱۹۱۱ ، سیرۃالنبیؐ ، ۱ : ۳۹۱)
مستطیل کے ... شھوٹے ضلعوں میں سے ہر ایک کی لمبائی کو عرض یا چوڑائی کہتے ہیں.
( ۱۹۸۸، ریاضی ، چوتھی جماعت کے ؛ ۱۱۸ )
۲. ظاہر کرنا ، پیش کرنا.
نہ اُس سات دھرتی ہوں کچھ غرض میں
جو اس کا کروں تجھ کئے عرض میں
(۱۶۰۹، قطب مشتری، ۷۱ )
جو مری تحقیق میں آیا سو اب کرتا ہوں عرض
رائے تو ان کی غلط ہے بد انہوں کا ہے شمار
(۱۷۷۲، فغان ، د ( انتخاب ) ،۶۶ )
عرض ایمان سے ضد اس غارت گرِ دیں کو بڑھی
تجھ سے اے مومن خدا سمجھے یہ تُو نے کیا کیا
(۱۸۵۱، مومن ، ک ، ۱۹ )
کیا فائدہ ہے عرضِ ہنر سے عزیز اب
جب امتیازِ ناقص و کامل نہیں رہا
(۱۹۱۰، گلکدۂ عزیز ، ۱۹)
تشہیر جنوں کہئے یا عرضِ سخن حقّی
ارزاں ہیں مرے آنس رسوا ہیں مری آہیں
(۱۹۸۱، حرف دل رس ، ۲۴ )
۳. درخواست گزارش ، التجا.
حضرت جبرائیل علیہ پیغمبرعلیہ السّلام کوں اللہ سوں ملنے کو چلو کرکو عرض کئے.
(۱۴۲۱، ہندہ نواز ، معراج العاشقین ، ۲۷)
دل جامِ جم ہے شاہ کا شوق نہ کر پھر عرض توں
ایسے شہے عارف کئے حاجت نہی اظہار کا
(۱۵۶۴، حسن شوقی ، د ۱۵۰ )
اصحاباں نے بولے عمر کے کنے
عرض ہے ہمارا تمارے کئے
(۱۶۷۹ ، قصۂ ابو شحمہ (ق) ، ۱۲)
گناہ گاروں کی عذر خواہی ہماعی صاحب قبول کیجئے
کرم تمہارے کی آس کرکے یہ عرض رکھتے ہیں مان لیجئے
(۱۷۱۸، دیوان آبرو ، ۶۴ )
۴.( ہیئت ) جرمِ آسمانی کی مسافت جو درمیان اس کے اور منطقۃ لابروج کے ہے عرض کہلاتی ہے.
اگر قمر کو فلک البروج سے عرض نہ ہوگا تو جرم قمر وسط میں واقع ہوگا.
(۱۸۷۷، عجائب المخلوقات ( ترجمہ ) ۳۶ )
۵. فوج کی موجودات حاضری گنتی ، جائزہ ، معائنہ.
اس برج پر بیٹھ کرعرض لشکر لیجاتے تھے.
(۱۸۴۶،آثارالصنادید ، ۲۳)
قواعد اورعرض لشکر ملاحظہ فرمایا.
( ۱۹۰۵، تاریخ دربار تاج پوشی ، ۲۸۸ )
شمار اور معائنہ (عرض) کے وقت ... تنخواہ پہلے سے زیادہ کر لیتا.
(۱۹۶۹، تاریخ فیروز شاہی ، سیدمعین الحق ، ۱۹۷ )
۶. (جغرافیہ) کسی مقام ک سے وہ فاصلہ جواس کے اور خطِ استوا کے مابین واقع ہو ، جو مقام نصف کرۂ شمالی میں واقع ہے اس کا فاصلہ عرض شمالی جو نصف کرۂ جنوبی میں واقع ہے اس کا فاصلہ عرض جنوبی کہالاتا ہے.
جس قدر درجے دقیقے میں کوئی ملک خطِ استوا سے تفاوت پر ہو خواہ طرف جنوب کے خواہ شمال کے ، اس کو عرض اس ملک کہتے ہیں.
( ۱۸۰۲، راسلہ کائنات جو ، ۴۸ )
قطب شمالی کے طرف کی دوری کوعرض شمالی کہتے ہیں اور قطب جنوبی کی طرف کے بعد کوعرض جنوبی.
(۱۸۵۴، مرأۃالاقالیم ، ۸۷ )
[ ع ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .