( تاریخی ا ُصول پر )


سِتارَہ  

۱. اُن کروں میں سے ایک کرہ جو رات کو آسمان پر قمقمے کی طرح چمکتے نظر آتے ہیں ، نجم ، کوکب ، تارا
۲. (مجازاً) قسمت ، نصیب ، طالع
۳. گھوڑے کی پیشانی کا سفید نشان جو اتنا چھوٹا ہو کہ ان٘گوٹھے کے نیچے چھپ جائے ۔
۴. وہ گول گول سنہرے اور روپہلے ٹکڑے جو ٹوپیوں ، جوتیوں یا لباس وغیرہ چمک دمک کے لیے لگائے جاتے ہیں
۵. ٹیکا ، نشان ، بندی
۶. (طباخی) اس طرح تَلا ہوا انڈا کہ بیچ کی زردی پوری برقرار رہے۔
۷. ایک قسم کی آتش بازی
۸. (قواعد) ستارے کا جیسا نشان جو حوالے کے لیے لفظوں پر بنا دیا جاتا ہے۔
۹. گلے میں پہننے کی زنجیر میں لگے ہوئے گول گول چمکدار ٹکڑے
۱۰. پنچ یا شش پہلو نشان جو ہلال کی تصویر میں بناتے ہیں یا بندوق کی ٹوپی کا وہ حصہ جو گول اور سفید ہوتا ہے۔
(نور اللغات ؛ جامع اللغات)