۱. جامن کی ایک قسم جس میں سے گلاب کی سی خوشبو آتی ہے ، مزہ شیریں آبدار ہوتا ہے ، بعض پھل کے اندر سے ایک سے تین تیک تخم نکلتے ہیں جو باہم پیوستہ ہوتے ہیں ، ان کو توڑنے پر اندر سے سبز مغز نکلتا ہے ، گلاب جامن کا درخت جامن کے درخت سے چھوٹا ہوتا ہے اور شاخیں پراگندہ ہوتی ہیں ، پتے بھی جامن کے پتوں سے چھوٹے ہوتے ہیں اور ان کا رنگ سبز اور چمکیلا ہوتا ہے.
(کتاب الادویہ ، ۲ : ۳۲۲).
گلاب جامن کے درخت کے لیے زمین اور بونے کی ترکیب اور جمیع مراتب اور میوے کے مطابق جاننا چاہیے.
(۱۸۴۵ ، دولت ہند ، ۱۱۴).
گلاب جامن کو بطور ایک میوہ کے بکثرت کھایا جاتا ہے.
(۱۹۲۹ ، کتاب الادویہ ، ۲ : ۳۲۳).
یہ گرما کوئٹے سے تحفے میں آیا ہے یہ آم ... یہ گلاب جامن ... وہ خود بھی خوش خور تھے.
(۱۹۸۶ ، کتابی چہرے ، ۵۵).
ربڑی ، برفی ، لڈو ، پیڑا ، گلاب جامن ، جلیبی ، امرتی کھجلا ... سب چکھنے میں آئے .
(۱۸۸۰ ، فسانۂ آزاد ، ۳ : ۴۱۹)
کسی نے ریوڑیاں لی ہیں ، کسی نے گلاب جامن ، کسی نے حلوا سوہن .
(۱۹۳۳ ، دودھ کی قیمت ، ۶۶)
اور پھر میں نے ان طالبِ علموں کے دونوں گروپوں کو گلاب جامن کھلا کر آپس میں صلح صفائی کروا دی.
(۱۹۸۹ ، بلاکشان محبت ، ۸۸).