علامتِ وقف ، وقفِ مطلق ، وہ علامت جو جملہ ختم ہونے کے بعد بنادی جاتی ہے ، ختمہ .
ہے کامہ ہی کامہ جو پڑھے دہر کا نامہ
جز موت کہیں اس میں فل اسٹاپ نہیں ہے
(۱۹۲۱ ، اکبر ، ک ، ۲ : ۷۴).
ایک پورا جملہ یا اس جملے کا کوئی حصّہ ختم ہوا کہ نہیں اس کا احساس نثر کے آہنگ سے پیدا ہوتا ہے نہ کہ کاما اور فل اسٹاپ لگا دینے سے .
(۱۹۵۷ ، ادب اور شعور ، ۵۱).
[ انگ : Full Stop ].
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .