موذی پانچ رہتے ہیں تن میں کُبل
اوّل ان کو کرنا کتے ہیں قتل
نفسِ کافر کوں قتل جو کہ کرے
رتبہ ہے اوس کسی کوں غازی کا
نظر شاہ کی اس اپر جوں پڑی
کہا قتل کا حکم سو اس گھڑی
اس وقت بھی تمہاری فوج پر شیتور گرا ہوا ہے اور قتل وقمع کر رہا ہے .
(۱۸۹۰ ، طلسم ہوش ربا ، ۴: ۹۶۵).
مولانا ... کو ایک سازش کے تحت قتل کیا گیا ہے .
(۱۹۹۱ ، جنگ ، کراچی ، ۱۲جنوری ، ۱۱).
قتل کرتا ہے ترا بسمل سے یہ کہنا کہ لو
اب تو دامن بھی ہوا لوہو سے تر اچھا ہوا