( تاریخی ا ُصول پر )


عام  

۱. سب میں پایا جانے والا ، سب کو پہنچنے والا ، جو کسی جگہ یا حلقے کے لیے مخصوص نہ ہو ، سب میں جانا پہچانا.
۲. رائج ، مروّج.
۳. عامۃ الناس کا ، تمام لوگوں کا ، جو کسی کے لیے مخصوص نہ ہو.
۴. عامۃ الناس ، عوام.
۵. بازاری یا نچلے طبقے کے لوگ.
۶. رواجی ، رسمی ، روایتی.
۷. (منطق) نسبت جو دو کلّیوں کے درمیان ہو ان میں ایک کلّی عام ہو اور دوسری خاص یہ دو طرح پر ہے ایک مطلق اور دوسری من وجہ ، مثلاً : جاندار اور آدمی دو کلّیاں ہیں جاندار عام کلّی ہے اور آدمی خاص ، من وجہ میں ایک کلّی دوسری کلّی کی نسبت ایک حیثیت سے خاص اور دوسری حیثیت سے عام ہوتی ہے ، مثلاً : جاندار اور سفید رنگ.
(مبادی الحکمۃ ، ۲ : ۲۳).