بیوی یہ تو خدمت کی عظمت ہے میرے ہی موکل کو لو ، ستر ہزار برس ایک ٹانگ سے کھڑے ہو کر اللہ اللہ جپا ہے.
(۱۹۱۰ ، لڑکیوں کی انشاء، ۴۲ )
یہ رات اک سوگوار ماں کی طرح تفکر میں گم کھڑی ہے.
(۱۹۶۲ ، ہفت کشور ، ۲۰۹ )
جب تقریر کرنےکھڑا ہوتا ہوں تو اپنی عینک اتار دیتا ہوں.
(۱۹۸۷ ، ریگ رواں ، ۲۸۹ )
۲. خدمت میں حاضر ہونا ، موجود ہونا سامنے رہنا.
کراماتی کرامات موں مرا
مرشد نِت حضور ہے کھڑا
(۱۶۵۴ ، گنج شریف ، ۱۳۹ )
عہدہ دار کویہ کھڑا ہے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ عہدہ دار ہی ہے.
(۱۷۴۹، قصہ مہر افروز و دلبر، ۱۱۶)
۳. قائم یا قرار ہونا.
یہ مکان مدت سے مسماری کے پروگرام میں آچکا تھا مگر ابھی تک کھڑا تھا.
(۱۹۸۸، نشیب، ۳۱۵)
۴. ظاہر ہونا، نکلنا، اُبھرنا.
پڑیا پھول پر جب بھنور پنکھ پسار
چھیپا ترک زندگی کھڑا آشکار
(۱۵۶۴، حسن شوقی، د، ۷۶)
وہ یہ ہیں مرحبا ذوق تصور
نظر کے سامنے صورت کھڑی ہے
(۱۸۹۵، دیوان زکی، ۱۸۲)
جب الفاظ کو معنی کے رشتے میں دیکھا جاتا ہے تو کلام کے اجزائے ترکیبی اور صرف و نحو کے ڈھانچے کھڑے ہوتے ہیں.
(۱۹۴۸، ہندوستانی لسانیات کا خاکہ (مقدمہ)، ۲۰)
۵. اٹھنا، ہمت پکڑنا، سنبھلنا.
یوں نہیں جانی تھی کہ یو قصہ یوں کھڑے کا، بھی ایسا وقت پڑے گا.
(۱۶۳۵، سب رس، ۱۵۷)
ایک بکھیڑے سے نجات نہیں ملتی کہ دوسرا جھگڑا کھڑا ہو جاتا ہے، وہ اسی طرح سے رہے.
(۱۹۳۵، چند ہمعصر، ۴۹)
۷. متعین یا مقرر ہونا، فائز ہونا.
عاشق کے مراتب پر کون کھڑ، عاشق کا مراتب سب سے مراتب سوں بڑا.
(۱۶۳۵، سب رس، ۳۴)
۸. گھوڑے کا چراغ پا ہونا، الف ہونا.
(فرہنگ آصفیہ)
۹. شروع یا جاری ہو جانا، چل پڑنا (رکی ہوئی چیز کا).
پہر رات رہے کولھو کھڑے ہو جاتے تھے.
(۱۹۲۲، گوشۂ عافیت، ۱: ۱۶۷)
۱۰. ٹہرنا، تھمنا، رکنا.
خوش آواز قرآن ایسا پڑہا
کہ پانی بہتا سو ہوا تھا کھڑا
(۱۶۷۹، قصہ ابو شحمہ، ۱۱)
سو دیکھ اس چاندنی کا ٹھاٹھ اور حسن کے طلمسمات اور راک و نائچ کا بتاؤ، بے اختیار کھڑا ہو رہتا ہے.
(۱۷۴۶، ؟ قصہ مہر افروز و دلبر، ۱۹۶)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .