کسی شے یا بات کو اس کے حسن کی بنا پر اچھا سمجھنا ، انتخاب یا اختیار کرنا ، اظہار رغبت کرنا.
جوہری نے کمالیت کی نظر سوں اس موتیاں کوں دیکھا ، بہوت پسند کیا.
( ۱۶۷۹؟ ، درالاسرار ، سلطان ثانی ، ۲ ).
اے جامہ زیب سیر چمن کو گیا جو تو
گل نے قبا تو لالے نے دستار کی پسند
( ۱۸۴۶ ، آتش ، ک ، ۲ : ۲۳۵ ).
نگاہ شوق نے دیکھا جسے بنا خود بیں
پسند جس کو کیا ہم نے خود پسند ہوا
( ۱۹۰۷ ، راسخ دہلوی ، د ، ۶۳ ).
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .