( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۵ نتائج (۰سیکنڈ )
مَلَکَہ
۱۔ (i) علم و ہنر اور تجربے وغیرہ سے حاصل کردہ مہارت یا چابکدستی ، کسی نامعلوم شے کے حصول کی باطنی قوت ، لیاقت و استعداد ، ہنر میں استادی ، تجربہ ؛ وہبی قوت ۔
(ii) سمجھ ، فہم ، ادراک ؛ احساس یا ادراک کی تیزی ؛ وہبی عادت یا طریقہ نیز قبضہ یا دخل.
۲۔ سرشت ، فطرت ، جوہر ۔
مَلِکَہ
۱۔ (i) وہ عورت جو تخت حکومت پر متمکن ہو ؛ بادشاہ کی بیوی ، رانی ، سلطانہ ۔
(ii) (مجازاً) کسی خوبی یا صلاحیت میں سب سے ممتاز اور برگزیدہ عورت ۔
(iii) شہزادی ، بادشاہزادی (فرہنگ آصفیہ ؛ نوراللغات) ۔
۲۔ مہال کی سب سے بڑی مکھی جس کے ساتھ اور مکھیاں بطور پیش خدمت رہتی ہیں ، شہد کی مکھیوں کی رانی ۔
۳۔ ساز و سامان (قدیم) ۔
مَلَکَہ
۱۔ (i) علم و ہنر اور تجربے وغیرہ سے حاصل کردہ مہارت یا چابکدستی ، کسی نامعلوم شے کے حصول کی باطنی قوت ، لیاقت و استعداد ، ہنر میں استادی ، تجربہ ؛ وہبی قوت ۔
(ii) سمجھ ، فہم ، ادراک ؛ احساس یا ادراک کی تیزی ؛ وہبی عادت یا طریقہ نیز قبضہ یا دخل.
۲۔ سرشت ، فطرت ، جوہر ۔
مَلَکَہ اِدراک
سمجھنے کی قوت ، ادراک کی قوت ، کمال آگہی ۔
مَلَکَہ بَہَم پَہچانا
ہنر سکھانا ، مہارت پیدا کرنا ۔
مَلَکَہ پَیدا کَرنا
بہت مہارت حاصل کرنا ۔
مَلَکَہ حاصِل ہونا
قدرت یا مہارت حاصل ہونا ، کمال ِتجربہ ہونا ، کسی چیز کی شناخت کا کمال ہونا ۔
مَلَکَہ راسِخَہ
وہ نفسیاتی کیفیت جو نفس میں پختہ ہو جائے یا رہ جائے ، پختہ عادت ۔
مَلَکَہ رَکھنا
کسی ہنر میں عبور رکھنا ، حد درجہ مہارت رکھنا ۔
مَلَکَہ سَخَن
مہارتِ کلام ؛ شعر گوئی کی صلاحیت ۔
۱
۲
>