( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۶۸ نتائج (۰سیکنڈ )
قَلَم کار
۱. (i) لکھنے پڑھنے کا کام کرنے والا ؛ منشی ؛ متصدی ؛ محرّر ، کلرک .
(ii) لکھنے والا ؛ ادیب ؛ انشا پرداز .
۲. (i) مصوّر ؛ نقّاش .
(ii) رنگ ساز ، رنگ بھرنے والا .
(iii) مُہر کن ، کندہ کار ، حکّاک .
(iv) منبت کار .
۳. ایک بافتہ جس پر طرح طرح کے نقش و نگار بنے ہوتے ہیں ، منقّش .
قَلَم کاری
۱ـ (i) مصوّری ، نقّاشی ، رنگ بھرنے کا کام .
(ii) ( مصوّری ) تصویر کے ہلکے یا دھندلے نشان کو روشنائی سے روشن اور درست کرنا ، ٹیپ کرنا .
۲ـ مہر کنی ؛ کندہ کاری ؛ منبت کاری .
۳. چھاپے کے بجائے قلم سے کپڑے پر پھول بُوٹے بنانے کا عمل ؛ ایک قسم کا پھول دار کپڑا .
۴. لکھنا ؛ تصنیف و تالیف کرنا .
۵. ( کوفت کاری ) برتن کی سطح پر قلم سے پھول پتوں کے کٹاؤ بنا کر اس میں سونے یا چاندی کا تار بٹھا کر برتن کی سطح کے ساتھ یک جان کردینے کی صنعت بننا .
۶ـ بلّوری یا سلاخ نما شکل بنانا یا بننا .
قَلَم کا مَیدان
قلم کا وہ تراشا ہوا حصّہ جس کی نوک میں شگاف دیتے ہیں .
قَلَم کان پَر رَکھْنا
لکھنے کے لیے ہر وقت تیار رہنا ، لکھنے پر مستعد ہونا ، اگلے زمانے میں منشی لوگ اپنی شناخت کے طور پر قلم کان پر رکھتے تھے .
قَلَم کا یاری دینا
لکھنے کی قوّت ہونا .
قَلَم کَرْنا
۱. کاٹنا ؛ تواشنا ؛ قطع ؛ دو ٹکڑے کرنا .
۲ . (i) چھان٘ٹھا ؛ درخت یا شاخ کو کاٹنا .
(ii) درخت کی شاخ کاٹ کر دوسری جگہ لگانا .
قَلَم کَرْوانا
کٹوانا، چھن٘ٹوانا .
قَلَم کَش
قلم چلانے والا ، قلم کھینچے والا ، لکھنے والا ، ادیب .
قَلَم کَشی
قلم کھین٘چنا ؛ لکھنا .
قَلَم کَشِیدَہ
قلم زد ؛ بریدہ ؛ کٹا ہوا .
<
۷
۸
۹
۱۰
۱۱
۱۲
۱۳
۱۴
۱۵
>