۱. (i) لکھنے پڑھنے کا کام کرنے والا ؛ منشی ؛ متصدی ؛ محرّر ، کلرک .
( فرہنگ آصفیہ ؛ علمی اردو لغت ) .
یہ فضائل اکثر شیعہ قلمکاروں کے زیرِ مشق رہ چکے ہیں .
(۱۹۱۳، اُمّ الائمہ ، ۳۴) .
لندن ٹائمز جیسے دقیقہ سنج قلم کار داخل ہیں .
(۱۹۲۱، تقاریر مولانا ظفر علی خاں ، ۸ ) .
یہ اونچے پایے کا قلم کار ہے .
(۱۹۸۴، اوکھے لوگ ، ۱۲۶ ) .
خاص اسی رنگ پر اس طرح ہو ہر اک تحریر
جس طرح نقش قلم کار کی عکسی تصویر
رہیا ہو کہ نیلک فلک کا منجیٹ
دھولارے کا اطلس قلمکار چھینٹ
عمرو نے تاج نکال کر پہنا قبائے قلم کار زیبِ جسم کی .
(۱۸۹۲، طلسمِ ہوشربا ، ۶ : ۱۹۸ ) .
جامدانی کا انگرکھا یا وہ ریشمی دھاری دار قلمکار .
(۱۹۴۵، تلخ ترش شیریں ، ۱۷۴ ) .