قلم انداز کرنا ( رک ) کا لازم ، تحریر میں چھوٹ جانا .
اوروں کو اوس طرف سے خط آتے ہیں رات دن
اپنا جواب بھی قلم انداز ہوگیا
( ۱۷۹۵ ، دل عظیم آبادی ، د ، ۳۳ ) .
سب کو نامے میں لکھا اوس بتِ کافر نے سلام
آئی نوبت جو مری میں قلم انداز ہوا
( ۱۸۲۴ ، مصحفی ، د ( انتخاب رام پور ) ، ۴۵ ) .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .