اس مصور بے نظیر نے اپنی قلماریِ بو قلموں سے کیا کیا نقش و نگار گوناگوں بنائے ہیں .
(۱۸۹۴، تعلیم الاخلاق ، ۱۶۳ ) .
مصور کے باریک بیں خیال سے بڑھ کر ان کا قلم قلم کاری کر جاتا تھا .
(۱۹۲۷، دنیا کا آخری پیغمبر ، ۹ ) .
دکن لکھنؤ کشمیر اور پٹنے کے مصوروں کی قلماری مسلم فنِ مصوری کی طرف مائل ہوگئی .
(۱۹۶۴، تمدنِ ہند پر اسلامی اثرات ، ۴۲۳ ) .
(ii) ( مصوّری ) تصویر کے ہلکے یا دھندلے نشان کو روشنائی سے روشن اور درست کرنا ، ٹیپ کرنا .
( ا پ و ، ۴ : ۱۷۴ ) .
۲ـ مہر کنی ؛ کندہ کاری ؛ منبت کاری .
دالان میں و کوٹھریوں میں قلم کاری کی تصویریں بنی ہیں .
(۱۷۴۶، قصہ مہر افروز و دلبر ، ۱۱۶ ) .
مشرقی معاشرہ پر نت نئی قلم کاریاں اور طلا کاریاں کی تھیں .
(۱۹۸۶، آئینہ ، ۲۱۵ ) .
۳. چھاپے کے بجائے قلم سے کپڑے پر پھول بُوٹے بنانے کا عمل ؛ ایک قسم کا پھول دار کپڑا .
دسیں رنگ برنگی ہو یوں پھول بن
اوڑے جوں قلم کاری چھیٹاں سو دھن
(۱۶۸۷، یوسف زلیخا ( ق ) ، ۲۲۰ ) .
قلم کاری کے تھے ایسے پلنگ پوش
جنہوں کی دیکھ رنگت جائیں ہوش ( کذا )
(۱۸۳۳، پنجۂ رنگین ، ۱۵۲ ) .
۴. لکھنا ؛ تصنیف و تالیف کرنا .
توازن اور احتیاہ کی جو مثال واحدی صاحب نے اپنی قلم کاری کی زندگی میں پیش کی ہے وہ دوسری جگہ ملنی مشکل ہے .
(۱۹۷۰، تاثرات ، ۱۴) .
بعض اوقات ادیب . . . یہ سمجھتا ہے کہ اب وہ مزید قلم کاری کے قابل نہیں رہا .
(۱۹۸۳، تخلیق اور لاشعوری محرکات ، ۲۴ ) .
۵. ( کوفت کاری ) برتن کی سطح پر قلم سے پھول پتوں کے کٹاؤ بنا کر اس میں سونے یا چاندی کا تار بٹھا کر برتن کی سطح کے ساتھ یک جان کردینے کی صنعت بننا .
( ماخوذ : ا پ و ، ۳ : ۴۶ ) .
۶ـ بلّوری یا سلاخ نما شکل بنانا یا بننا .
ٹالک دراصل میگنیشیم کا مرطوبی Hydrous سلیکیٹ ہوتا ہے جس میں ایک صفاتی Monocline قلم کاری ہوتی ہے ، اس کا رنگ سفید ، سبز مائل ... ہوسکتا ہے .
(۱۹۷۷، معاشی جغرافیہ پاکستان ، ۱۵۳ ) .
[ قلم کار + ی ، لاحقۂ کیفیت ] .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .