جہاں تک ممکن ہو کسی مضمون کے لکھنے پر اسوقت تک قلم اٹھانی نہیں چاہیے جب تک اس کی چیٹک دل کو نہ لگی ہو .
(۱۸۹۳، مقدمہ شعر و شاعری ، ۱۱۸ ) .
جس مضمون پر انہوں نے قلم اٹھایا دوسروں کے لیے بہت کم گنجائش چھوڑی ہے .
(۱۹۳۵، چند ہمعصر ، ۳۳ ) .
عظیم فیروز آبادی نے اقبال کی حیات معاشقہ پر قلم اٹھایا ہے .
(۱۹۸۵، تفہیم اقبال ، ۳۱ ) .
فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اوٹھایا گیا قلم تین سے ، سونے والے سے جب تک جاگے اور لڑکے سے جب تک سیانا ہو اور مجنوں سے جب تک ہوش میں آوے یا افاقہ پاوے .
(۱۸۶۷، نور الہدایہ ، ۲ : ۴۴ ) .
