( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۴۶ نتائج (۰سیکنڈ )
بات چَلْنے نَہ دینا
فیصلہ یا راے وغیرہ نہ خود ماننا نہ کسی کو ماننے دینا.
بات چَلی جانا
روایۃً کسی امر یا دستور کا پایا جانا.
بات چَلی جانا
۱. سلسلۂ گفتگو ختم نہ ہونا.
۲. کسی امر یا دستور کا جاری رہنا سلسلہ ختم نہ ہونا .
بات چَندرا کے کَرنا / کَہنا
بظاہر نا واقف یا انجان بن کے بات کرنا.
بات چَندرانا
کچھ کہہ کر مکر جانا
بات چِیت
۱. گفتگو ، بول چال ، حرف و حکایت.
۲. منْگنی ، نسبت ، رشتہ
۳. معاملت ، مول تول.
بات چِیت کُھٹ ہونا
آپس میں بول چال بند ہو جانا ، طرفین کا ایک دوسرے سے نہ بولنا.
بات چِھڑْنا
گفتگو یا کسی امر کا آغاز ہونا ، تذکرہ ہونا.
بات چَھنْنا
بات کی چھان پھٹک ہونا ، تحقیق کیا جانا ، دلائل یا حقائق سے متحقق ہونا.
بات چُھوٹنا
منْگنی کا ٹوٹ جانا
<
۱۴
۱۵
۱۶
۱۷
۱۸
۱۹
۲۰
۲۱
۲۲
>