( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۰۲ نتائج (۰سیکنڈ )
نام َُڈبونا
۱۔ رُسوا کرنا ، نام بدنام کرنا ، عیب لگانا ۔
۲۔ عزت گنوانا ، بے آبرو ہونا ، عزت کھونا ۔
۳۔ ذلیل کرنا ، نیچا دکھانا ، شرمندہ کرنا ؛ گھٹانا ۔
۴۔ برباد کرنا ، بے نشاں کرنا ، مٹانا ۔
نام ُڈوبنا
نام ڈبونا (رک) کا لازم ، نام بدنام ہونا ۔
نام َرٹنا
نام بار بار زبان پر لانا ، بار بار نام لینا ، نام دُہرانا ۔
نام رَجِسٹَرڈ کَرانا
نام رجسٹر میں درج کرانا ؛ سرکاری محکمے کے رجسٹر میں کسی نو ایجاد شے کا نام لکھوانا تاکہ کوئی دوسرا شخص اس نام سے وہ چیز نہ بنا سکے ۔
نام رُستَم بَہ اَز رُستَم
(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) کسی کے نام کا رعب اس کی ذات سے زیادہ اثرانداز ہوتا ہے
نام رَقَم ہونا
ام تحریر ہونا ، نام لکھا ہونا ، نام کندہ ہونا ۔
نام رَکھائی
رک : نام دہرائی ، نام رکھنے کا عمل ۔
نام رَکھنا
۱ ۔ نام تجویز کرنا ، کسی نام سے موسوم کرنا ۔
۲۔ نام دھرنا ، عیب لگانا ، نکتہ چینی کرنا ، رسوا کرنا ، ُبرا کہنا ۔
۳۔ نام باقی رکھنا ، نیک نامی جاری رہنے دینا ، شہرت کو قیام و دوام بخشنا ۔
نام رکھوانا
۱ ۔ نام رکھنا (رک) کا متعدی المتعدی ، نام اختیار کرنا ۔
۲ ۔ عیب لگوانا ، بدنام کروانا ۔
نام رُوپ
نام اور شکل (فلسفہ) ایک فرد ، ایک نفس ۔
<
۱۴
۱۵
۱۶
۱۷
۱۸
۱۹
۲۰
۲۱
۲۲
>