( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۴۹ نتائج (۰سیکنڈ )
اُونٹ جَب بھاگْتا ہے تو پَچَّھم کو .
ہر شے اپنی اصل کی طرف رجوع کرتی ہے .
اُونٹ جَب پَہاڑ کے نِیچے آتا ہے تو آپ کو سَمَجھتا ہے / تو بَل٘بَلانا بُھول جاتا ہے .
اپنے سے زیادہ زبردست کا مقابلہ ہونے پر اپنی حقیقت کھلتی ہے ، متکبر آدمی اپنے سے زیادہ زبردست کے آگے ٹھیک ہوجاتا ہے .
اُونٹ چَڑْھے بُونٹ مانگے.
بے موقع اور بے محل کام کرنے کا موقع پر مستعمل .
اُونٹ چَڑْھے کُتّا کاٹے.
جب شامت آتی ہے تو لاکھ احتیاط کے باوجود ضرر پہنچ جاتا ہے .
خلاف عقل اور امر محال کے لیے مستعمل (کیونکہ جو شخص اونٹ پر سوار ہو اس کو کتا کیسے کاٹ سکتا ہے )
اس جگہ بھی مستعمل جہاں کوئی شخص محفوظ مقام پر ہونے کے باوجود ڈرے.
اُونٹ داغے جاتے تھے مَکَّڑ نے ٹانگ پَھیلائی کہ مُجھے بھی داغو / دغَتے تھے مَکَّڑ بھی دَغ٘نے آئے.
اعلیٰ کو دیکھ کر ادنیٰ بھی ان کی ریس کرنے لگے .
اُونٹ دیکْھیے کِس کَل بَیٹھے / بَیٹھتا ہے.
ایسے معاملے کی نسبت مستعمل جس کا انجام معلوم نہ ہو دیکھیے کیْا ظہور میں آئے، کیا نتیجہ برآمد ہو.
اُونٹ ڈُوبیں بھیڑیں تھاہ مانگیں .
رک : اونٹ بہے جائیں مکڑ کہے مجھے تھاہ ہی نہیں.
اُونٹ رے اُونٹ تیری کَونسی کَل سِیدھی .
ہر بات میں کچھ نہ کچھ عیب ، اس سرے سے اس سرے تک سب قابل اعتراض ( بے ڈھن٘گے آدمی یا کام کے لیے جو کسی پہلو ٹھیک نہ ہو مستعمل ) .
اُونٹ سَسْتا ہے پَٹّا مَہْنگا ہے .
اصل سے بالائی خرچ زیادہ ہے .
اُونٹ سے بَڑے نام چھوٹے خاں
دیکھنے میں چھوٹا ہے مگر بڑے بڑوں کے کان کاٹتا ہے ، ظاہر میں بھولا بھالا ہے باطن میں شیطان .
<
۱
۲
۳
۴
۵
>