( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۷ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳       >
  1. رَنْڈی کا یار سَدا خُوار

    رنڈی کا یار ہمیشہ مُفلس رہتا ہے ، رنڈی کا آشنا ہمیشہ ذلیل ہوتا ہے
     

  2. رَنْڈی کَرْنا

    غیر عورت کو گھر میں رکھنا.
     

  3. رَنْڈی کِس کی جورُو ، بَھڑْوا کس کا سالا

    خراب عورت یا مرد کسی کے ہو کر نہیں رہتے.
     

  4. رَنْڈی کی خَرْچی اَور وَکیلوں کا خَرْچَہ پیشْگی دیا جاتا ہے

    اگر وہ پہلے نہ لے لیں تو انہیں کوئی بعد میں نہیں دیتا ، رنڈی اور وکیل اُجرت پہلے لیتے ہیں
     

  5. رَنْڈی کی کَمائی یا کھائے ڈھاڑی ، یا کھائے

    رنڈی کی کمائی سازندے یا گاڑی بان کھاتے ہیں
     

  6. رَنْڈی کی گالی اَور بُھوت کے پَتَھر کی چوٹ نَہیں لَگتی

    ان دونوں سے کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے ، رنڈی کی گَالی اور بُھوت کا پتھر بے اثر ہوتا ہے
     

  7. رَنْڈی کے سَیکْڑوں یار

    رنڈی بہت سے آدمیوں سے تعلق رکھتی ہے کبھی کسی ایک آدمی کی پابند نہیں ہوتی
     

  8. رَنْڈی کے گَھر مانڈے اَور عاشِقوں کے گَھر کَڑاکے

    کیونکہ مرد اپنا روپیہ رنڈیوں کو دے آتے ہیں وہ مزے اُڑاتی ہیں اور اُن کے گھر فاقہ ہوتا ہے
     

  9. رَنْڈی کے ناک نَہ ہوتی تو وہ گُوہ کھاتی پِھرتی

    عورت بہت بے وقوف ہوتی ہے
     

  10. رَنْڈی گَھر میں ڈال لینا / ڈالْنا

    رنڈی رکھنا