( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۴ نتائج (۰سیکنڈ )
عِلاج باِلْمأ
ایک طریق علاج جس میں پانی یا (برف) کو داخلی یا خارجی طور پر استعمال کر کے مرض کا تدارک کیاجاتا ہے (عموماً سوزشی امراض یا لُو لگنے یا غشی وغیرہ میں).
عِلاج بِالمِثل
(طب) ایک طریق علاج کو صحت کی حالت میں جو دوائیں جن امراض کی علامات ظاہر پیدا کر سکتے ہیں اس طریق علاج میں دواؤں کے قلیل قطرات (عموماً دانی دار میٹھی گولیوں میں) دیے جاتے ہیں (یہ جرمن ڈاکٹر ہانمین (۱۷۵۵-۱۸۴۳) نے (۱۸۱۰ء میں دریافت کیا تھا )، طب ِ تجانسی ، ہومیو پیتھی .
عِلاج ِ بَرْقی
رک : علاج بالبرق .
عِلاج بِگَڑْنا
علاج میں خرابی یا خلل پیدا ہونا ، دوا کا کار آمد نہ رہنا .
عِلاج پَِذیِر
وہ جو علاج سے ٹھیک ہوجائے ، قابلِ علاج (مرض ، مریض وغیرہ) ، دوا دارو قبول کر نے والا .
عِلاج دینا
علاج کرنا .
عِلاج کَرْنا
دوا داور کرنا ، دوا دینا یا لینا .
۲. مزاج درست کرنا ، سزا دینا ، نمٹنا .
۳. تدبیر کرنا نیز تدارک کرنا .
عِلاج مُعَالِجَہ
طبّی علاج ، دوا دارو ، علاج اور تدبیریں جو مرض کے لئے کی جائیں .
عِلاج ِ نَفْسی
دماغی خرابیوں کا نفسیاتی ذرائع سے علاج ، علاج بذریعۂ عمل توجہ (انگ : Psychotherapy).
عِلاج ِ واقِعَہ پیش اَز وُقُوع بایَد کَرْد
حادثہ پیش آنے سے پہلے ہی اس کے رُکنے کا انتظام کرنا چاہیے .
<
۱
۲
۳
>