( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۱۰۹ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶       >
  1. مُنہ

    ۱۔ ماتھے سے ٹھوڑی تک دونوں کنپٹیوں کے درمیان کا حصہ (کل یا جزو) ، چہرہ ، صورت ۔
    ۲۔ دونوں ہونٹوں کے بیچ کا سوراخ جس سے کھاتے ہیں ، دہن ، دہانہ ، فم ۔
    ۳ ۔ (i) زبان ، جیبھ ، ہونٹ ، دہن ، تالو ، حلق ۔
    (ii) ہونٹوں سے حلق تک پورا خلا ؛ قعر ، گہرائو ، گہرائی ۔
    ۴۔ وجود ، دم ، ذات ، ہستی ، شخصیت ۔
    ۵ . کسی چیز میں داخل ہونے کا سوراخ یا اس کا ابتدائی ّحصہ ، دہانہ ۔
    ۶۔ (طب) زخم وغیرہ کا وہ حصہ جہاں سے وہ رستا ہے ، پھوڑے یا زخم کا سوراخ ۔
    ۷ ۔ (i)کھلے ہوئے ظرف وغیرہ کے اوپر کے کنارے ۔
    (ii) (بوتل وغیرہ کی) گردن کے اوپر کے کنارے پر کا سوراخ ۔
    (iii) لب ، ہونٹ ، شفت
    ۸ ۔ ڈاٹ ، ڈھکن لگانے کا سوراخ / جگہ ۔
    ۹ ۔ آہنی ہتھیارکی دھار ، باڑھ ۔
    ۱۰ ۔ سیدھی طرف کا حصہ ، سامنے کا رخ ۔
    ۱۱ ۔ نوک ، اَنی ۔
    ۱۲ ۔ زد ، نشانہ ۔
    ۱۳ ۔ طرف ، سمت ، جانب ، رخ ۔
    ۱۴۔ پاس ، لحاظ ، ملاحظہ ، مروت ، طرفداری ۔
    ۱۵ ۔ (i) حوصلہ ، مقدرت ، جرأت ، ہمت ، طاقت ، مجال ، تاب ۔
    (ii) قابلیت ، ہنر ، جوہر ، خوبی ، وصف ؛ حیثیت ، رتبہ ، رسائی ۔
    ۱۶ ۔ قول ، قرار ، بات (جیسے تم کس کے منہ پر جاتے ہو) ۔
    ۱۷ ۔ حق و استحقاق جو حسن عمل کی بنا پر پیدا ہو (گاہے طنزاً) ۔
    ۱۸ ۔ توجہ ، التفات
    ۱۹۔ لالچ ، خواہش ، طمع
    ۲۰ ۔ جوشش دہن ، آبلہ ہائے دہن
    ۲۱۔ دروازہ ، در ، دوارا
    ۲۲۔ دریچہ ، کھڑکی
    ۲۳۔ راہ ، راستہ ، گزر ، نکاس ، آمد و رفت کی جگہ
    ۲۴۔ موری ، موکھا ۔
    ۲۵۔ عزت ، حرمت ، قدر و منزلت
    ۲۶۔ بکارت ، چیرہ ، دوشیزگی ، کنوار پن
    ۲۷۔ ناصیہ ، پیشانی ؛ آغاز ، شروع ؛ دیباچہ ، عنوان ؛ کسی چیز کا اوّل
     

  2. مُنہ

    ۱۔ منھ بھر ، جتنا منھ میں آئے ، لقمہ وغیرہ ۔
    ۲۔ تھوڑا بہت ، کچھ ، ذرا سا ۔
    ۳۔ سبب ، باعث ، وجہ ، واسطہ ، کارن جیسے تیرے منہ سے سب کا مان اُٹھایا
     

  3. مُنہ اُبَلنا

    منھ میں چھالے پڑ جانا ، منھ میں آبلے پڑ جانا ۔
     

  4. مُنہ اُترا / اُوترا ہونا

    رنجیدہ ہونا ، چہرہ اُداس ہونا ، چہرے پر رنج و غم یا تھکن کا اثر ہونا ۔
     

  5. مُنہ اُ تَر جانا / اُ تَرنا / اُوتَرنا

    ۱۔ چہرے پر اضمحلال کی کیفیت ہونا ، رنج و ملال ، خوف یا شرمندگی سے رنگ اُڑ جانا۔
    ۲۔ دُبلا ہو جانا ، چہرے سے نقاہت عیاں ہونا ، رنگ روپ بگڑ جانا (عموماً بیماری سے) ۔
     

  6. مُنہ اِتنا سا نِکَل آنا / ہو جانا

    مرض ، خوف ، شرم ، رنج و ملال ، فکر وغیرہ کے باعث چہرہ دُبلا اور بے رونق ہو جانا ۔
     

  7. مُنہ اُٹھا / اُٹھا کے

    ۱۔ غرور یا بے پروائی سے ، بے خبر ہو کر ، مستوں یا اندھوں کی طرح ، بے سوچے سمجھے ۔
    ۲۔ بے غیرتی ، بے حجابی ، اور بے شرمی سے ۔
     

  8. مُنہ اُٹھا کَر چَل پَڑنا / چَلنا

    ۱۔ بلا سوچے سمجھے روانہ ہو جانا ، بلا ارادہ چل دینا ۔
    ۲۔ راستہ دیکھ کر نہ چلنا ، شتر بے مہار کی طرح بے خوفی ، بے خبری یا بے پروائی سے چلنا ۔
     

  9. مُنہ اُٹھا کَر کَہنا

    بے سوچے سمجھے کہنا
     

  10. مُنہ اُٹھانا

    ۱۔ کسی طرف رخ کرنا ، بے ارادہ کسی بھی طرف چل دینا ، من￿ھ کی سیدھ میں روانہ ہو جانا ، روانہ ہونا ، چل دینا ۔
    ۲۔ گردن اُٹھانا ، جس طرف من￿ھ ہو اُس طرف دیکھنا ، سامنے کا رُخ دیکھنا ۔