( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰۲ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶       >
  1. نام تَوافُق

    مکمل طور پر ہم آہن٘گ ہونے کی کیفیت ، تکمیل کا مرحلہ ، معمولی فرق کو بھی دور کرکے تکمکیل کرنے کا عمل.
     

  2. نام ہونا

    پورا ہونا ، مکمل ہونا.
     

  3. نامیسْری

    سرخ سر کا گنجا؛ تان٘با ملا ہوا سونا یا چاندی ؛ تان٘بے کے رن٘گ کا.
     

  4. نام

    (کتب خانہ) کسی شخص کا وہ نام جو اس کے علاقے کی نسبت ظاہر کرتا ہو ، جیسے : اکبر آبادی ، ملیح آبادی ، دہلوی وغیرہ ۔
     

  5. نام وَقت

    کسی جگہ کا وہ وقت جو طلوع و غروب آفتاب کی مناسبت سے مقرر کیا گیا ہو ، کسی جگہ کا رائج وقت ۔
     

  6. نام

    ۱ ۔ وہ لفظ جس سے کسی ذات یعنی انسان ، شے وغیرہ کا علم ہو ، کسی کو پکارنے کے لیے ایک مخصوص لفظ ، اسم ۔
    ۲ ۔ شہرہ ، شہرت ، دھاک ، نمود ۔
    ۳ ۔ عزت ، آبرو ، ساکھ ، بھرم ۔
    ۴ ۔ نسل ، اولاد ، خاندان ۔
    ۵ ۔ یاد ، یادگار ، نشان ، آثار ۔
    ۶ ۔ تذکرہ ، بیان ، چرچا ، ذکر ، کہنا ۔
    ۷ ۔ ذات ، وجود ۔
    ۸ ۔ مترادف ، ہم معنی ۔
    ۹ ۔ قسم ، مد ، جنس ، زمرہ ، قبیل ۔
    ۱۰ ۔ حیلہ ، بہانہ ، آڑ ، پردہ ۔
    ۱۱ ۔ (تصوف) خلق سے حرمت اور جاہ کی توقع رکھنا اور طلب شہرت اور جاہ اور خودنمائی اور خودستائی اور نیکنامی چاہنا
     

  7. نام

    ذمے ، متعلق ، لیے ، واسطے ، نام پر ، نام زد ، منسوب ۔
     

  8. نام اُٹھ جانا

    نام نہ رہنا ، نام مٹ جانا ۔
     

  9. نام اُٹھنا

    ۱ ۔ نام کا پڑھا جانا ، ُمہر کا نقش کاغذ یا کسی اور چیز پر اچھی طرح اُبھر آنا ، نام اُپڑنا ۔
    ۲۔ رک : نام اُٹھ جانا
     

  10. نام اُجالا کَرنا

    نام روشن کرنا ، نیکنامی کے ساتھ مشہور کرنا ۔