( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۶ نتائج (۰سیکنڈ )
نیزوں پانی چَڑھا ہونا
۱۔ عہد قدیم میں نیزے کی لمبائی ہی سے ہر شے کی ناپ تول بتائی جاتی تھی
۲۔ خوب لڑائی ہونا ۔
نیزوں پانی چَڑھ جانا
۱۔ کثرت سے پانی بڑھ جانا ، پانی کی بہت طغیانی ہونا
۲۔ لڑائی بڑھ جانا ، خوب لڑائی ہونے لگنا
نیزوں کی نوک پَر اُٹھانا
نیزوں کی نوک پر بلند کرنا (عموما ًنمائش یا لاش کی تحقیر کے لیے) ۔
نیزَہ
۱۔ ایک ہتھیار جس کے آگے لوہے کا ایک نوک دار پھل ہوتا ہے اور پیچھے ایک بہت لمبا بانس ہوتا ہے ، اسے ہاتھ سے پکڑ کر یا دور سے پھینک کر دشمن یا جانور وغیرہ کو مارتے ہیں ، برچھا ، بھالا ، بلم .
وہ اپپ کے بدن میں اپنا نیزہ بھونک دیتا تھا ۔
۲۔ سنان ، بھال ، نوک ، انی ؛ (مجازاً) کوئی نکیلی چیز ۔
۳۔ ایک قسم کی نے جس پر سیاہ نشانات ہوتے ہیں ، سرکنڈے کی نے جس کا قلم بنتا ہے ۔
۴۔ ایک بانس کی لمبی چھڑ جس میں رنگین جھنڈے بندھے ہوتے ہیں اور سید مدار سالار غازی کی درگاہ کو لے جاتے ہیں ۔
۵۔ چلغوزہ ۔
۶۔ (قلم سازی) بانسی یا اُسی قسم کے کسی درخت کا تنا جس کی پوریں قلمیں بنانے کے کام آئیں ؛ بغیر بنی قلم
۷۔ ایک قسم کا بانس جو ملک شام میں پیدا ہوتا ہے اور نہایت بلند ہوتا ہے ۔
۸۔ نشان ، رایت
نیزَہ اُٹھانا
نیزہ ہاتھ میں لے کر حملے کے لیے اونچا کرنا
نیزَہ اُڑانا
حریف کے نیزے کو اپنے نیزے سے گرا دینا ، مقابل کو ہرانا ۔
نیزَہ اَفگنی
رک : نیزہ بازی ، نیزوں کا ایک مقابلہ یا کھیل جس میں زیادہ فاصلے تک نیزہ پھینکنے والا جیت جاتا ہے ۔
نیزَہ باز
۱۔ نیزہ مارنے کی مہارت رکھنے والا ، نیزے سے لڑنے والا ؛ نیزہ بازی کا ماہر ، بھالا بردار۔
۲۔ (شعریات) خوبصورت آنکھوں والے معشوق یا معشوقہ کے لیے مستعمل ۔
۳۔(کبوتر بازی) ایک اصیل کابلی کبوتر جس کی چونچ چھوٹی آنکھ چوڑی ، سر اخروٹ کے مانند ، سینہ چوڑا نتھنے بڑے اور دم چھوٹی ہوتی ہے ۔
۴۔ (کبوتر بازی) وہ کبوتر جو فاختہ کی طرح پلٹے کھائے یا قلا بازی لگائے ۔
نیزَہ بازاں
نیزہ باز (رک) کی جمع ۔
نیزَہ بازی
نیزہ پھینکنے یا مارنے کا عمل نیز ایک کھیل جس میں (عموماً) زمین میں گاڑی ہوئی چوبی میخ وغیرہ کو گھوڑا دوڑاتے ہوئے نشانہ بنا کر اُٹھایا جاتا ہے ؛ زیادہ سے زیادہ فاصلے تک نیزہ پھینکنے کا مقابلہ ۔
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
>