( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. چَھٹی حِس

    انسان کی وہ حس جو کسی خطرے کے وقت بیدار ہوتی ہے اور انسان کسی آنے والے خطرے کے خیال سے چون٘ک پڑتا ہے ،ضمیر ، وجدان .
     

  2. چَھٹی کا جوڑا

    وہ کپڑے جو زچّہ کو چھٹی کے موقع پر میکے سے ملتے ہیں .
     

  3. چَھٹی کا دُودھ اُگَلْنا

    گزشتہ آرام کی کسر نکالنا ، سارا عیش و آرام تلخ ہو جانا ؛ پچھلا حساب چکانا.
     

  4. چَھٹی کا دُودھ زُبان پَر آنا / ہونٹوں پَر آجانا

    رک : چھٹی کا دودھ یاد آنا.
     

  5. چَھٹی کا دُودھ نِکَلْنا

    گزشتہ آرام و راحت کی کسر نکلنا .
     

  6. چَھٹی کا دُودھ یاد آنا.

    مصیب کے زمانے میں گزشتہ عیش یا آنا، سخت مصیبت میں گِھر جانا ، نہایت تکلیف پہن٘چنا .
     

  7. چَھٹی کا دُودھ یاد دِلانا

    خوب مارنا پیٹنا ، سخت سزا دینا ، آڑے ہاتھوں لینا.
     

  8. چَھٹی کا دُودھ یاد کَرْنا

    رک : چھٹی کا دودھ یاد آنا.
     

  9. چَھٹی کا راجا / رَجّا

    ۱. خاندانی امیر ، پوتڑوں کا رئیس ، ہمیشہ سے دولتمند اور خوش حال ، (اصل میں ہو شخص جس کی چھٹی میں نانا کے گھر سے اتنی دولت آئے کہ پیڑھیوں کافی ہو)
    ۲. (طنزاً) غریب ، مفلس ، جنم کا دِلَدّری
     

  10. چَھٹی کا کھانا

    وہ کھانا جو ولادت کے چھ روز بعد کی تقریب میں پکایا جاتا ہے نیز زچہ کا عمدہ کھانا جیسے گون٘د ، سٹھورا ، اچھوانی وغیرہ .