مصیب کے زمانے میں گزشتہ عیش یا آنا، سخت مصیبت میں گِھر جانا ، نہایت تکلیف پہن٘چنا .
نے نے جس پر کیا شور و فساد
جس سے آیا تھا چھٹی کا دودھ یاد
( ۱۷۸۰ ، سودا ، ک ، ۱ : ۴۰۰ )
مار ادبار نے ایسا زہر اگلا کہ حریف کی فوج کو چھٹی کا دودھ یاد آگیا.
( ۱۸۰۳ ، حسن اختلاط ، ۷ )
تسلی سب دیا کرتے ہیں اوروں کے تڑپنے پر
چھٹی کا دودھ یاد آتا ہے جب پڑتی ہے اپنے پر
( ۱۹۲۱ ، گورکھ دھندا ، ۲۷ )
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .