( تاریخی ا ُصول پر )


چَھٹی (فت چھ) امث  

۱. وہ رسم جو بچے کی پیدائش کے چھ دن گزرنے کے بعد منائی جاتی ہے اس موقع پر مہمان جمع ہوتے ہیں اور دعوت کی جاتی ہے مکان مکمل طور پر صاف کیا جاتا ہے زچہ بچہ کو نہلایا جاتا ہے بچے کا نام رکھا جاتا ہے
۲. وہ چیزیں یا تحفے جو چھٹی کے دن زچہ و بچہ کے لیے میکے سے آتی ہیں (جیسے کھلونے ، جوڑے ، کھچڑی ، مٹھائی )
۳. بچہ پیدا ہونے کے بعد کی ایک ہفتے یا چھ روز کی مدت جس کے بعد زچہ چلنے پھرنے کے قابل ہو جاتی ہے .
( ا پ و ، ۷ : ۶۴ )