( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۸۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶       >
  1. گول باگ

    (زین سازی) چھوٹی لگام جو من٘ھ زور گھوڑے کے دہانے میں باندھ کر کمر کے ساز یعنی بنگلے کی کڑی میں ڈال دی جاتی ہے، اس کی وجہ سے گھوڑا ٹھوکر کھانے اور زمین کی طرف من٘ھ مارنے سے بچا رہتا ہے.
     

  2. گول بَدَن

    پُرگوشت ، بھرا ہوا جسم.
     

  3. گول بَسْتَہ

    (معماری) محراب کے دہن میں لگانے کو چوبی سنگین یا دھات کا جالی دار بنایا ہوا پٹ جس کی شکل محراب کی شکل جیسی ہوتی ہے اور محراب کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے، ادَھے کا بستہ
     

  4. گول پَھل

    گول پھل موٹے سوراخ ڈالنے اور گھر بنانے کے کام آتا ہے.
     

  5. گول ٹوپی

    پٹاری نُما ٹوپی جس کی باڑ کھڑی اور چندوا گول ہوتا ہے
     

  6. گول ٹَھپَّہ

    (آہن گری) آہن گر کا ایک اوزار جو گول شکلوں کو درست کرنے اور گول باریوں کو سیدھا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے.
     

  7. گول خانَہ میں چَوکُھنْٹی چیز

    بے جوڑ چیز بے موقع بات کے لیے بولتے ہیں.
     

  8. گول دَرِیچی

    جانوروں میں بیرونی کان کی چھوٹی گول درز.
     

  9. گول دُودا

    کیچوا یا خاص طور پر کیچوے نما کوئی جان دار جو نقاریہ جان داروں کی انتڑیوں سے چپٹا رہتا ہے، پیٹ کا کیڑا ، جسم کے اندر رہنے والا باریک کیڑا.
     

  10. گول ڈاٹ

    (معماری) نصف دائرے کی شکل کی ڈاٹ جس کو اصطلاحاً گول ڈاٹ کہتے ہیں ، ادھے کی ڈاٹ.