( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۴۴ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. ہَرَن دُھوپ سے / میں کالے ہوئے جاتے ہیں

    ایسی شدت کی دھوپ پڑتی ہے کہ ہرن بھی کالے ہوئے جاتے ہیں ، بہت شدید گرمی پڑ رہی ہے ۔
     

  2. ہَرَن کاچوکڑی بَھرنا

    ہرن کا چاروں پانو جوڑ کر چھلانگ مارنا ، ہرن کا زقند مارنا
     

  3. ہَرَن کا چوکڑی بُھول جانا / بُھولنا

    ہرن کا گھبرا کر بھاگ نہ سکنا ، خوف یا گھبراہٹ سے اپنی معمول کی تیزی بھول جانا ، ہرن کا حواس باختہ ہو جانا۔
     

  4. ہَرَن کا کاہلا ہو جانا

    شدید گرمی یا حدت آفتاب سے ہرن کا سست پڑجانا
     

  5. ہَرَن کالا ہونا

    دھوپ کی شدت سے ہرن کا کالا ہونا ؛ نہایت شدت کی دھوپ پڑنا ، غیر معمولی تیز دھوپ پڑنا ، اثرات ، سے متاثر ہونا۔
     

  6. ہَرَن کَرنا

    بھگا دینا (عموماً نشہ) ۔
     

  7. ہَرَن کو ُبتّا دینا

    انتہائی ہوشیار کو فریب دینا ، بہت مکاری کرنا ۔
     

  8. ہَرَن کی شاخ

    ہرن کا سینگ ، شاخ آہُو ۔
     

  9. ہَرَن کُھری

    ۱۔ ایک چھوٹی بیلدار بوٹی جو عموماً بارش کے موسم میں پیدا ہوتی ہے اور پتے ہرن کے کھر سے مشابہ ہوتے ہیں (لاط : Convolvulus Sphoerocephalus ) ۔
    ۲۔ عمدہ قسم کا رانگا ۔
     

  10. ہَرَن کُھری جُوتا

    نیچے سے پتلی اور اوپر سے چوڑی بڑی ایڑی کا جوتا ۔