ہرن کا گھبرا کر بھاگ نہ سکنا ، خوف یا گھبراہٹ سے اپنی معمول کی تیزی بھول جانا ، ہرن کا حواس باختہ ہو جانا۔
دیکھ کر طرز خرام اس بت وحشی کا مرے
چوکڑی بھولے ہوئے اپنی ہرن بیٹھے ہیں
(۱۸۳۲ ، دیوان رند ، ۱ : ۸۷) ۔
شوخی چشم کا دیکھ اس کی چلن صحرا میں
چوکڑی بھول گئے اپنی ہرن صحرا میں
(۱۸۳۸ ، شاہ نصیر (فرہنگ آصفیہ)) ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .