۱۔ ہرن کی طرح تیز بھاگ جانا ؛ دوڑ جانا ، غائب ہو جانا ، فرار ہو جانا ۔
پھر ہرن ہو گئی مری وحشت
پھر وہ رعنا غزال آپہونچا
(۱۸۳۱ ، دیوان ناسخ ، ۲ : ۲۴) ۔
سارا ناسٹل جیا جسے آپ یادش بخیر کہتے ہیں ہرن ہو چکا تھا ۔
(۱۹۸۹ ، آب گم ، ۲۶۶) ۔
۲۔ وحشی بن جانا ، وحشیوں کی سی حرکت کرنے لگنا
(ماخوذ : فرہنگ آصفیہ) ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .