( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱۶   ۱۷   ۱۸   ۱۹   ۲۰   ۲۱   ۲۲   ۲۳   ۲۴       >
  1. گَھر کَرگَھر سَتَّربَلا سَر دَھر

    گھر بار کی وجہ سے بڑی بڑی آفتیں اور مصیبتیں جھیلنی پڑتی ہیں ، گھر کا انتظام آسان نہیں ، گھر چلانا پڑا دردِ سر ہے.
     

  2. گَھر کَرْنا

    ۱. جگہ کرنا ، گنجائش پیدا کرنا.
    ۲. بیاہ کرنا ، شادی کرلینا.
    ۳. گھر بنا لینا ، رہنا ، بسنا ، مستقل سکونت اختیار کرنا.
    ۴. کُھبنا ، چبھنا ، گُھسنا.
    ۵. سرایت کرنا ، اثر کرنا ؛ (دل میں) بیٹھ جانا.
    ۶. پرندوں کا گھونسلا ، بِل یا موکھا وغیرہ بنانا.
    ۷. چھید کرنا ، سوراخ کرنا.
    ۸. گھر گربستی کرنا ، گھر داری کرنا ، امور خانہ داری انجام دینا.
    ۹. جمنا ، منجمد ہوجانا.
    ۱۰. رواج پانا ، مروج ہوجانا.
    ۱۱. آپس میں بیاہ کرنا ، جوڑا لگانا ، منا کحت کرنا.
     

  3. گَھر کو آگ لَگانا

    گھر کو جلانا ؛ گھر تباہ کرنا ، ازدواجی زندگی برباد کرنا.
     

  4. گَھر کو بے چَراغ کَرْنا

    گھر کو ویران کر جانا ؛ اولاد نرینہ کو قتل کردینا یا مار دینا.
     

  5. گَھر کو پِِھر جائیے

    ملاقات کے وقت دوست سے اشتْیاق یا شکایت کے اظہار کے لیے مستعمل.
     

  6. گَھر کوں دیوا تو مَسْجد کوں دیوا

    آدمی کو اپنا حق مِلے تو وہ خدا کا حق بھی ادا کرتا ہے.
     

  7. گَھر کی

    خانہ ساز ، خانگی ، ذاتی ، اپنی.
     

  8. گَھر کی آدھی نہ باہَر کی ساری

    اپنے وطن میں رہ کر اگر کم آمدنی بھی ہو تو بیرون ملک کی زیادہ آمدنی سے بہتر ہے ، گھر کی کم آمدنی باہر کی زیادہ آمدنی سے بہتر ہے ، گھر میں آدھی روٹی کھانی پردیس میں جاکر ساری کھانے سے بہتر ہے.
     

  9. گَھر کی بات

    ۱. آپس کی بات ، نجی معاملہ.
    ۲. اپنے ہاتھ کا کام ، اپنے اختیار کا کام ، بہت آسان کام ؛ گھر کا بھید ، پوشیدہ راز.
     

  10. گَھر کی باندی

    گھر کی نوکرانی ، گھر کے کام والی.