( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۴۶ نتائج (۰سیکنڈ )
بات دُور پَہُنچنا
۱. کلام کا مشہور ہونا.
۲. رک : بات دور کھن٘چنا .
بات دُور دَراز ہونا / دُور ہونا
بعید ازقیاس ہونا ، خلاف عقل ہونا ، ٹھیک نہ بیٹھنا .
بات دُور کِھنچْنا
کسی معاملے کا طول پکڑ جانا.
بات دوہراْنا / دُہْرانا
اپنی یا دوسرے کی کہی ہوئی بات پلٹ کے اُسی طرح کہنا.
بات دیکْھنا
(کسی میں) کوئی خصوصیت نظر آنا.
بات دینا
۱. وعدہ کرنا ، زبان دینا .
۲. ساکھ کھونا .
بات دینی آنا
ذمہ داری ہونا ، باز پرس کے موقف میں ہونا ، جواب دہی کا ذمہ دار ہونا .
بات دَھر کے سُنانا
کسی دوسرے پر ڈھال کر کہنا ، ظاہرا کسی سے منسوب کر کے کہنا اور دراصل کوئی دوسرا شخص مراد لینا ( پر کے ساتھ) .
بات دَھْرنا
۱. اعتبار کرنا ، اعتماد کرنا ؛ منحصر کرنا (قدیم) .
۲. رک : بات دھر کے سنانا.
بات دَھری اُٹھائی نَہیں جاتی
نہ اقرار کرتے بنتا ہے نہ انکار ، نہ ہاں کہتے بنتا ہے نہ نہیں ، نہ بات کا جواب دیتے بنتا ہے نہ چپ رہتے.
<
۱۷
۱۸
۱۹
۲۰
۲۱
۲۲
۲۳
۲۴
۲۵
>