( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۰۸ نتائج (۰سیکنڈ )
گَھر کی طَرْح رَہْنا
بے تکلفی کے ساتھ رہنا ، بے تکلفانہ برتاؤ رکھنا ، اپنا سا گھر سمجھ کر رہنا.
گَھر کی سوبھا گھر والے سے
مکان کی رونق مکین سے ہوتی ہے.
گَھر کی سوبھا گھر والی/ والے کے سَنگ
مکان کی رونق اور زیب و زینت مکان والے سے ہوتی ہے ، زیب و زینت صاحبِ خانہ سے ہوتی ہے.
گَھر کی کھانڈ کِرکِری ، چوری کا گُڑ مِیٹھا
گھر کی قیمتی چیز کی بہ نسبت مفت کی چیز زیادہ اچھی لگتی ہے لوگ حلال کی طرف متوجہ نہیں ہوتے حرام کی طرف زیادہ متوجہ ہوتے ہیں.
گَھر کی کھیتی
۱. ذاتی کھیتی باڑی ، مالکِ زمین کی اپنی بوئی ہوئی کھیتی ؛ موروثی مال.
۲. (کنایۃً) سر ، داڑھی اور موچھوں کے بال جنھیں ہر وقت منڈوا دینے اور رکھنے کا اختیار ہے.
گَھر کی لَونڈی
۱. کنیز ، ملازمہ.
۲. وہ چیز جو زیر نگین یا اختیار میں ہو.
گَھر کی مِٹّی لے ڈالْنا
پیچھا پکڑنا عموماً رشتے لینے والے کے مسلسل اصرار پر کہا جاتا ہے.
گَھر کی مُرْغی
وہ قابلِ قدر چیز جس کی کوئی قدر نہ ہو.
گَھر کی مُرْغی دال بَرابَر
گھر کی عمدہ چیز کی بھی قدر نہیں ہوتی ، صاحب کمال آدمی کی اپنے گھر میں قدر نہیں ہوتی.
گَھر کی مُرْغی کا دال بَن جانا
رک: گھر کی مرغی دال برابر.
<
۱۹
۲۰
۲۱
۲۲
۲۳
۲۴
۲۵
۲۶
۲۷
>