( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۲۰   ۲۱   ۲۲   ۲۳   ۲۴   ۲۵   ۲۶   ۲۷   ۲۸       >
  1. گَھر کی مری اور مرا ساگ

    رک : گھر کی پٹکی باسی ساگ.
     

  2. گَھر کی مَلِکَہ

    مراد : بیوی ، گھر والی.
     

  3. گَھر کی مُوچھیں ہی موچھیں ہیں

    نِری باتیں ہی باتیں ہیں باقی بیچ ، قلاّش آدمی کے متعلق کہتے ہیں یعنی گھر میں کچھ نہیں ہے.
     

  4. گَھر مُولی سَمَجْھنا

    کم حیثیت جس کی قدر نہ کی جائے ، بہت معمولی ، نہایت بے وقعت سمجھنا.
     

  5. گَھر کے بَرْتَن باہَر پُھوٹْنا

    گھر کی بات کا باہر والوں کو پتہ چلنا.
     

  6. گَھر کے پِیروں کو تیل کا مَلِیدَہ

    اپنوں کی بے قدری یا بے توقیری اور غیروں کی قدردانی یا قدر افزائی حقداروں کے ساتھ کم سلوک کرنے اور غیروں کی خاطر داری کرنے کے موقع پر مستعمل.
     

  7. گَھر کے ٹَکے باسی ساگ

    شیخی بگھارنے والے کے بارے میں مستعمل.
     

  8. گَھر کے جالے لیتے پِھرنا /لینا

    بے فائدہ کام کرنا ، گھر کا کونا کونا جھونکتے اور ہر ایک چیز ٹٹولتے پھرنا.
     

  9. گَھر کے جَلے بَن گئے بَن میں لاگی آگ بَن بچارا کیا کرے جو کرموں لاگی آگ

    بدنصیب کا کہیں بھی ٹھکانا نہیں جہاں جائے گا وہیں سختی اُٹھائے گا.
     

  10. گَھر کے روویں باہر کے کھائیں دُعا دینے قَلَندَر جائیں

    گھر والوں سے بُرا سلوک اور باہر والوں سے اچھا سلوک.