( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۱ نتائج (۰سیکنڈ )
شِکار کارِ بیکاراں اَسْت
(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) بیکار آدمی شکار کے لیے جنگلوں میں مارا مارا پھرتا ہے ؛ شکار بیکاروں کا کام ہے
شِکار کَرْنا
۱. کسی جانور کو کسی مقصد کے تحت عموماً غذا کے لیے مارنا یا جال وغیرہ کی مدد سے پھانسنا اور پکڑنا؛ گرفت میں لینا
۲. (مجازاً) قابو میں لانا موہ لینا، پھان٘سنا، فریب دینا، فریفتہ کرنا، مطیع کرنا
۳. مار ڈالنا، تباہ و برباد کرنا
شِکار کو جانا
جانوروں کو مارنے کے ارادے سے جنگل میں جانا
شِکار کو گَئے خود شِکار ہو گئے
دوسرے کا نقصان کرنے کی خواہش کی تھی اپنا ہی نقصان ہوا
شِکار کی ٹَٹّی
ایک چھوٹی سی ٹٹی جس پر گھاس بچھا کر شکاری اپنے ساتھ رکھتے ہیں تاکہ اس کی آڑ میں آسانی سے شکار کر سکیں؛ (مجازاً) پردۂ حجاب، آڑ، اوٹ
شِکار کی ٹَٹّی بَنانا
آڑ لینا ، کسی سے درپردہ کوئی کام لینا
شِکار کَیمْپ
شکار گاہ میں وہ جگہ جہاں شکاری گھات میں بیٹھتے یا اپنا ساز و سامان رکھتے ہیں
شِکار کے وَقْت کُتْیا ہَگاسی
اہم کام کے وقت حیلہ بہانہ کرنے والے یا عین موقع پر ٹل جانے والے کی بابت یہ مثل کہتے ہیں
شِکار کِھلْوانا
دوسروں کو شکار کی تعلیم دینا، طور طریقہ بتانا
شِکار کھیلْنا
۱. کسی جانور کو مارنا یا پکڑنا؛ (مجازاً) کسی کو گرفتار کرنا یا گرفت میں لانا
۲. پھندے میں پھن٘سانا، فریب دینا
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
>