ایک چھوٹی سی ٹٹی جس پر گھاس بچھا کر شکاری اپنے ساتھ رکھتے ہیں تاکہ اس کی آڑ میں آسانی سے شکار کر سکیں؛ (مجازاً) پردۂ حجاب، آڑ، اوٹ
نیچی نگاہ ان کی ہے صیاد کی کمیں
ٹٹّی شکار کی ہے حجابِ ستاں نہیں
(۱۸۴۶، آتش، ک، ۹۰)
درپردہ صید کرتی ہیں آنکھیں نگار کی
چہرے پہ ہے نقاب کہ ٹٹّی شکار کی
(۱۸۹۷، دیوان ڈاکٹر مائل، ۲۲۱)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .