( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۴ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶       >
  1. چادَر جوڑا

    دوشالہ ، دوہری چادر ؛ پشمینے کی بیچ سے سلی ہوئی بڑی چادر .
     

  2. چادَر چَڑھانا

    ۱. بطور نذر کپڑے یا پھولوں کی چادر کسی مزار پر ڈالنا ( بیشتر بزرگوں کے مزار پر منّت ماننے یا مراد پوری ہونے کے موقع پر ) .
    ۲. محبت یا عقیدت میں کسی عزیز کا اپنے رشتے دار یا محبوب کی قبر پر چادر ڈالنا .
    ۳. کسی چیز عمارت یا چھت وغیرہ پر تہ چڑھانا .
     

  3. چادَر چَڑھنا

    چادر چڑھانا (رک) کا لازم .
     

  4. چادَر ِ چَقماق

    آلات حرب میں لوہے کی وہ چادر جو چقماق پر چڑھائی جائے جس کے رگڑنے سے آگ نکلتی ہے .
     

  5. چادَر چُِھپَوّاں/چُِھپَوَّل

    لڑکوں کا ایک کھیل جس میں ایک تھوک والے اپنے کسی ساتھی کو چادر اڑھا کر بٹھا دیتے ہیں اور دوسرے تھوک کے لڑکوں سے پوچھتے ہیں کہ اس میں کون ہے ، اگر صحیح بتا دیا تو بتانے والا دلھن کی طرح اس کی برات لے جاتا ہے جس میں جیتنے والے تھوک کے لڑکے ہارہے ہوئے تھوک والوں کی چڈھی لیتے ہوئے چلتے ہیں .
     

  6. چادَر چَھت

    چھت گیری ، وہ کپڑا جو چھت کے نیچے تان دیا جاتا ہے .
     

  7. چادَر چُھوٹْنا

    پانی کا اس طرح گرنا کہ چادر کی سی شکل پیدا ہو جائے ، آبشار کا بلندی سے گرنا .
     

  8. چادَر چھوٹی پانو پَسارے بَہُت

    آمدنی تھوڑی خرچ کیا زیادہ ( قب : چادر تھوڑی الخ )
     

  9. چادَر ِ حَیات

    ( کنایۃً ) عرصۂ زندگانی انسان کی طبعی عمر کا زمانہ .
     

  10. چادَر دیکھ کَر پانو پسارْنا پَھیلانا

    بساط استطاعت اور گنجائش کے مطابق کام کرنا ، یا زندگی گزارنا .