( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۶۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶   ۷       >
  1. گَھڑی تولا گُھڑی ماشا

    کبھی کچھ کبھی کچھ ، لمحے لمحے میں مزاج کو بدل لینے والا ، غیر مستقل مزاج ، دم بدم طبیعت بدلنے والے کی نسبت کہتے ہیں.
     

  2. گَھڑی ٹَلْنا

    کسی خاص ساعت کا گزرنا ، غفلت کی بناپر وقت گزر جانا یا نکل جانا.
     

  3. گَھڑی چُوڑی

    ہاتھ میں کڑے کی طرح پہننے والا ، زیور جس میں گھڑی لگی ہوتی ہے.
     

  4. گَھڑی خِلاف

    گھڑی کی سوئیوں کی حرکت کے خلاف یا گھڑی کے مخالف سمت میں حرکت یعنی دائیں سے بائیں ، خلاف ساعت (ساعت وار کی ضد).
     

  5. گَھڑی خِلاف مَعْیار

    گھڑی کی سوئیوں کے مخالف سمت میں چلنا ، جب کوئی قوّت کسی جسم کو اس سمت میں گھمائے یا گھمانے کی کوشش کرے جو گھڑی سوئیوں کی گردش کی سمت کے مخالف ہو تو ایسی قوّت کے معیار کو گھڑی خلاف معیار کہتے ہیں.
     

  6. گَھڑی دو گَھڑی

    تھوڑی دیر ، ذرا دیر.
     

  7. گَھڑی دو میں مُرْلیا باجے

    تھوڑی دیر میں رن٘گ دگرگوں ہو جائے گا ، اصلیت سامنے آجائے گی.
     

  8. گَھڑی ساز

    گھڑی بنانے یا تیار کرنے والا ؛ گھڑی کی مرمت اور صفائی کرنے والا.
     

  9. گَھڑی سازی

    گھڑی صاف کرنے ، بنانے اور درست کرنے کا عمل.
     

  10. گَھڑی ساعَت

    تھوڑی سی دیر.