( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۴۱ نتائج (۰سیکنڈ )
دَسْتار اُچَھلْنا
دستار اُچھالنا ( رک ) کا لازم .
دَسْتار اُڑْنا
بے عِزَّتی ہونا .
دَسْتار اَور گُفتار اَپْنی ہی کام آتی ہے
اپنے ہاتھ سے اپنی پگڑی ( دوپٹا ) باندھنا چاہیے اور اپنی بات خود ہی کہنا مناسب ہے دوسے کے ذریعے دونوں ٹھیک نہیں کیوں کہ اپنی بات یا مطلب کو جیسے خود کہہ سکتا ہے اس طرح دوسرے سے ادا نہیں ہو سکتا .
دَسْتار باندھنا
پگڑی سر پر خوب صورتی سے لپیٹنا ؛ جانشین بنانا .
دَسْتار بَدَل
اظہارِ دوستی کے لئے ایک دوسرے کا لباس پہننا ، دو آدمیوں کا آپس میں پگڑی بدل کر بھائی بن جانا، دوست ہو جانا .
دَسْتار بُزُرگ
دلّال ، بھڑوا .
دَسْتار بَنْد
۱ . پگڑی باندھنے والا ، عمامہ یا شعلے کی بندش کرنے والا ، شمعلہ یا عمامے کی بندش کا ماہر .
۲ . عالم ، صاحب عمامہ ( لغاتِ کشوری ) .
۳ . پگڑی ، عمامہ .
دَسْتار بَنْدی
عربی مدارس میں فارغ التحصیل طلبہ کو وارث یا جانشین قرار ٹھہرانے یا سند دینے کی تقریب ، مشرقی مدارس کی ایک خاص تقریب جس میں باقاعدہ وارث یا سند یافتہ شخص کے پگڑی باندھی جاتی ہے ؛ کسی بزرگ کی سجادّہ نشینی یا خِلافت کے سلسلے میں پگڑی باندھی جاتی ہے ؛ یا خرقہ پہنانے کی رسم و تقریب .
دَسْتار بَندْھنا
پگڑی بندھنا ، مرتبہ ملنا ، عِزّت ملنا .
دَسْتار جَمانا
پگڑی باندھنا ، دستار باندھنا .
<
۲۷
۲۸
۲۹
۳۰
۳۱
۳۲
۳۳
۳۴
۳۵
>