اظہارِ دوستی کے لئے ایک دوسرے کا لباس پہننا ، دو آدمیوں کا آپس میں پگڑی بدل کر بھائی بن جانا، دوست ہو جانا .
واہ وا جاتے ہو یوں تیوری مرے یار بدل
پیچ دو ہم کو و غیروں سے ہو دستار بدل
( ۱۷۷۴ ، طبقات الشعرا، شوق ( جلیس ) ، ۵۶۵ ) .
سعادت یار خاں رنگین ان کے ( سیّد انشاء اللہ خان ) بڑے یار تھے اور دستار بدل بھائی تھے .
( ۱۸۸۰ ، آبِ حیات ، ۲۹۶ ) .
[ دستار + بدل ( رک ) ] .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .