عدل کا جامہ ، حیا کا کمر بند، شجاعت کا دستار ، عنایت کا دوپٹہ اُڑا کر میرے معشوق کوں لیاؤ .
( ۱۴۲۱ ، خواجہ بندہ نواز ، معراج العاشقین ، ۲۵ ) .
بزاں شاہ مبارک جو دستار کوں
اوچا کر دیکھائیے اپنِ ہات سوں
چنانچہ اوسے اپنے ہی جیتے جی
ولی عہد کر اپنی دستار دی
میر صاحب زمانہ نازک ہے!
دونوں ہاتھوں سے تھامیے دستار
نواب صاحب نے ایک ہزار روپیہ نقد اور خلعت و دستار نذر کی .
( ۱۸۸۴ ، تذکرۂ غوثیہ ، ۱۱۱ ) .
اس نے اپنا خُون پوچھا اور اپنی دستار سے تھوڑا کپڑا پھاڑ کر زخم کو باندھا .
( ۱۹۰۱ ، الف لیلہ ، سرشار ، ۲۳۵ ) .
دستارِ عزّت ، بہادری اور سرداری کی علامت سمجھی جاتی ہے .
( ۱۹۸۲ ، پٹھانوں کے رسم و رواج ، ۷۳ ) .