دَسْتار
فَضِیلَت
(کس اضا ( --- فت ف ، ی مع ، فت ل ) .)
امث
وہ پَگڑی جو عربی مدارس کے فارغ التحصیل طلبہ کے سر پر بان٘دھی جاتی ہے ، تکمیلِ تعلیم کی سند .
رات اک پگڑی ہوئی تھی میکدہ میں رہنِ مے
ذوق وہ تیری ہیی دستارِ فضیلت ہو تو ہو
( ۱۸۵۴ ، ذوق ، د ، ۱۵۳ ) .
بھولچند ـ آپ کو جب دستارِ فضیلت ملے گی تو سب کچھ اپنے آپ آ جائے گا .
( ۱۹۵۹ ، وہمی ، ۱۱۰ ) .
حِبّہ دَر بَر ہوں نہ دستارِ فضیلت بر سر
دُور کی بھی تو نہیں علم سے نسبت مجھکو
( ۱۹۸۲ ، ط ظ ، ۱۵ ) .
[ دستار + فضیلت ( رک ) ] .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .