( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۰۲ نتائج (۰سیکنڈ )
نام مِٹنا
نام مٹانا (رک) کا لازم ، نام اور تذکرہ باقی نہ رہنا نیز آثار ختم ہونا ، فنا ہونا ۔
نام مَرد بہ اَز مَرد
آدمی کی شہرت کی دھاک (اُس کی ذات سے) زیادہ ہوتی ہے ۔
نام مِلنا
۱۔ نام رکھا جانا ، نام عطا ہونا ۔
۲۔ نام پڑ جانا ، کسی فضول نام سے مشہور ہو جانا ۔
نام میرا گاؤں تیرا
کوئی کمائے کوئی اُڑائے ، خود مال مارنے اور دوسرے کو دھوکے میں رکھنے کے موقع پر مستعمل
نام میں اَثَر ہونا
نام کا ُپر اثر ہونا ، نام میں تاثیر ہونا ، نام کی وجہ سے کسی کی شخصیت پر اثرات مرتب ہونا ۔
نام نامی
مشہور و معروف نام ؛ (مجازاً) لائق تعظیم نام ۔
نام نِکالنا
۱ ۔ نیکی یا خوبی کے ساتھ نام مشہور کرنا ، نیک نامی حاصل کرنا ، اچھائی کو شہرت دینا ۔
۲ ـ۔ نام کو رُسوا کرنا ، نام کو بُرائی سے منسوب کرنا ، نام بدنام کرنا ، رُسوا کرنا ۔
۳ ۔ جادو یا منتر یا کسی عمل کے ذریعے سے چور کا نام معلوم کرنا ، مجرم کے نام کی نشان دہی کرنا ۔
۴ ۔ کسی مقدس کتاب سے نومولود بچے کا نام تجویز کرنا ، حساب جمل کے ذریعے کسی نوزائیدہ بچے کا نام سن ولادت کے مطابق تجویز کرنا ؛ کسی کتاب کا نام سن تصنیف کے مطابق رکھنا
۵ ۔ کسی لقب سے مشہور ہونا
نام نِکَل جانا/نِکَلنا
۱ ۔ نام نکالنا (رک) کا لازم ، مشہور ہونا ، نیک نامی پھیلنا ۔
۲ ۔ بدنامی ہونا ، رسوائی ہونا ، نام بدنام ہونا ۔
۳ ۔ کسی خاص لقب سے مشہور ہو جانا ، نام پڑ جانا ۔
۴ ۔ کسی منتر یا عمل کے ذریعے سے چور کا نام ظاہر ہونا ۔
۵ ۔ (i) کسی کے نام پر لاٹری یا قرعہ وغیرہ نکلنا
(ii) شہرت ہونا ، نام مشہور ہونا ۔
۶۔ کسی مقدس کتاب سے بچے کا نام نکلنا
نام نِکَلوانا
نام نکلنا (رک) کا متعدی المتعدی ، کسی مقدس کتاب یا کسی عمل سے چور یا نوزائیدہ بچے کا نام معلوم کرنا ۔
نام نِکُو
اچھا نام ، نیک نامی ، اچھی شہرت ۔
<
۳۱
۳۲
۳۳
۳۴
۳۵
۳۶
۳۷
۳۸
۳۹
>