( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۸۳ نتائج (۰سیکنڈ )
حِساب دار
کِسی دُکان یا بینک کا حساب رکھنے والا ، بینک میں روپیہ جمع کرنے والا ، وہ شخص جس نے بینک میں اپنا حساب کھولا ہوا ہو .
حِساب داری
حساب دار (رک) کا اسم کیفیت .
حِساب داں
حساب کا ماہر ، ریاضی جاننے والا ، ریاضی کا ماہر .
حِساب دا نی
حساب داں (رک) کا اسم کیفیت ، حساب جاننا ، حساب کا علم ہونا .
حِساب دوسْتاں دَر دِل
دوستوں میں آپس کا حساب فقط دل ہی دل میں سمجھ لیا جاتا ہے ، دوستوں کے سلوک کا حساب کتاب نہیں رکّھا جاتا ، ایک دوسرے کا دل جانتا ہے .
حِساب دِہ
حساب دینے کے قابل ، جواب دہ ، ذمّہ دار .
حِساب دینا
حساب سمجھانا ، حساب سپرد کرنا ؛ کارگزاری سے آگاہ کرنا .
حِساب رَفْع کَرْنا
معاملہ طے کرنا ، قرضہ ادا کرنا .
حِساب رَکْھنا
۱. اندازہ رکھنا ، یادداشت رکھنا ، کیفیّت کو نظر میں رکھنا .
۲. لین دین رکھنا ، کھاتے میں درج کرنا ، آمد و خرچ کی تفصیل لکھنا .
۳. آشنائی رکھنا ، ربط رکھنا .
حِساب سُلَجْھنا
حساب سمجھ میں آنا .
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
>