( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۰ نتائج (۰سیکنڈ )
خُوب سُوجھی
برمحل موثر تدبیر یا بات ذہن میں آئی، اچھی تدبیر کی.
خُوب سے خُوب تَر
اچھے سے اچھا، بہتر سے بہتر، بہت ہی اچھا.
خُوب شُد بیل نہ شُد/بُود
خوب ہوا کہ فلاں چیز نہ تھی ورنہ نتیجہ بُرا ہوتا (کہتے ہیں ایک دہقان شاہجہاں بادشاہ کے پاس بیل کا پھل لے جانا چاہتا تھا جو بہت سخت ہوتا ہے مگر پھر اس نے آم بھیجے اور وہ بھی چوس کر تا کہ کھٹے آم الگ ہو جائیں. بادشاہ کو اس بات پر تاؤ آ گیا، حکم ہوا کہ آم لانے والوں کو انہیں آموں سے مارا جائے، دربار والوں نے آم لانے والوں پر آموں کی بارش کر دی، چناچہ دہقان نے یہ فقرہ کہا یعنی اگر آموں کے بجائے بیل لاتے تو اس وقت کئی کے سر پھوٹ جاتے).
خُوب شکْل
رک: خوب صورت.
خُوب صُورَت
۱. اچھی شکل و صورت والا یا والی، حسین و جمیل، دیدہ زیب.
۲. عمدہ، اچھا، بھلا.
خُوب صُورَتی
ا. حسن ؛ جمال.
۲. خوبی، سلیقہ، ہنرمندی.
خُوب طَبْع
خوش مزاج، زندہ دل.
خُوب طَرَح
اچھی طرح، پورے طور پر، مکمل طریقے سے، بالکل.
خُوب کُچْھ
بہت کچھ.
خُوب گَرْد جھاڑی
بہت مارا.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
>