ہر یک خوبصورت پر ایک خوش لقا
سو ہر ایک دلکش ہر یک دلربا
بادشاہزادہ ایتا خوبصورت ہے کہ جب کوئی اس کے تائیں دیکھتا ہے تب محو ہو جاتا ہے.
(۱۷۴۶، قصہ مہر افروز و دلبر، ۱۱)
ایک دن اس نے ایک جوان خوب صورت بقال بچے کو دیکھا.
(۱۸۰۳، اخلاق ہندی، ۳۳)
جیسے کہنے والے خوبصورت ویسے پڑھنے والے خوبصورت.
(۱۸۹۷، کاشف الحقائق، ۷۷)
پاک طینت نیک سیرت خوبصورت خوش مزاج
چاند سی بیٹی تجھے اللہ نے بخشی ہے آج
وہاں کے حکمران کی ایک نہایت خوبصورت اور جوان بیٹی تھی.
(۱۹۸۳، جاپانی لوک کتھائیں، ۸۹)
دردِ الفت کا ہو انجام الہٰی اچھا
خوبصورت اگر آغاز نہیں ہے تو نہ ہو