اُنے ہی کہا خوب، انے بھی کہا بہوت خوب، مطلب پر آیا مطلوب.
(۱۶۳۵، سب رس، ۷۴)
گر تمہاری دل خوشی ہے ذبح کرنے میں مرے
خوب، جی جاوے تو جاوے اور کیا ہوجائے گا
کلمات ایجاب ... جی، جی ہاں، اچھا، بہت اچھا، خوب، بہت خوب ... درست، صحیح.
(۱۹۷۳، جامع القواعد (حصۂ نحو)، ۱۵۳)
کسی کا عمدہ کلام سنتے یا اس کو پسند کرتے ہیں تو کہتے ہیں خوب، بہت خوب ... سبحان اللہ.
(۱۹۰۴، مصباح القواعد، ۲۸۱)
تحسین کے لئے : شاباش، آفرین، آفریں صد آفریں، خوب، بہت خوب، واہ ... مرحبا، صل علیٰ.
(۱۹۷۳، جامع القواعد (حصۂ نحو)، ۱۶۱)
خوب یک نہ شد دو شد اپنی ننھی بہنوں کو تو کچھ کہا نہیں الٹے مجھی کو قائل معقول کرنا شروع کردیا.
(۱۹۰۰، خورشید بہو، ۱۸)