سیب کوں جو ٹھوڑی کی مناسبت دیجے تو سیب کہاں اتنی خوبصورتی اور خوش ڈوئی کہاں.
(۱۷۴۶ ؟ ، قصہ مہر افروز و دلبر، ۳۹)
عورت کا کمال جمال یہ ہے کہ ... پانوں نہایت چھوٹے بلکہ تمام خوبصورتی ایک طرف اور فقط چھوٹے چھوٹے پانوں کو ایک طرف سمجھتے ہیں.
(۱۸۴۸، تاریخ ممالک چین، ۱۶۹:۲)
حسن میں بے بدل ہے تو اس میں کسے کلام ہے
خوبی و خوبصورتی رخ پر ترے تمام ہے
وہ بیوٹی سیلون بھاگی اور خوبصورتی کے لوازمات سمیت اپنے چھوٹے شوہر کے پاس جا کر وقت کی رنگینی سے لطف اندوز ہوئی.
(۱۹۸۰، دائروں میں دائرے، ۳۰)
جو بات کرو ایسی خوبصورتی سے کرو کہ سانپ کا سانپ مرے اور لاٹھی نہ ٹوٹے.
(۱۸۷۴، مجالس النسا، ۱۰۹:۱)
انہوں نے یہ کہہ کر کہ مجھ غریب کی بیٹیاں غریب خاندانوں میں جاتی ہیں خوب صورتی سے انکار کر دیا.
(۱۹۵۶، بیگمات اودھ، ۷۴)
توڑ پھوڑ اپنے اندر تعمیری پہلو ضرور رکھتی ہے اور انسان اپنے کھانچے بھی بڑی خوبصورتی سے بھرتا رہتا ہے.
(۱۹۸۰، دائروں میں دائرے، ۷۴)