( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۱۴۲ نتائج (۰سیکنڈ )
دو اُنگَل کی بَچّی
(عور) چھوٹی سی عمر کی لڑکی ، دودھ پیتی بچّی ؛ تحقیراً بولتے ہیں
دو اُنگَل کی لَلّو
زبان (حقارت سے کہتے ہیں).
دو اُنگْلِیاں ماتھے پَر رَکْھنا
سرسری سلام کرنا ، لاپرواہی سے سلام کرنا.
دو اُنگْلِیاں مِسّی لَگانا
ذرا سی مِسّی ملنا ، دان٘توں میں ذرا سی مِسّی لگانا
دو اَنگی
رک : (نباتیات) دو حول، حولیتیہ، دو حولیہ
دو اَنّی
چاندی یا نکل کا سِکّہ جو اعشاری سکوں کے رواج سے پہلے چلتا تھا ، روپے کا آٹھواں حصّہ ، دو آنے کا سِکّہ.
دو اَور دو چار
نپی تُلی (بات) ، بالکل صحیح ، جس کے ٹھیک ہونے میں کوئی شک نہ ہو.
دو اَور دینا
دو تھپّڑ، گھون٘سے یا جوتے یا ڈنڈے اور مارنا ؛ سزا میں کچھ اور اضافہ کرنا.
دو ایٹَْمی
(طبیعیات) جس میں دو ایٹم ہوں.
دو ایک
۱. چند ، تھوڑے سے ، کئی ، کچھ ، ایک دو.
۲. دو تا چار برس کی عمر کا گھوڑا.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
>