( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۸۰۰ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۳۸   ۳۹   ۴۰   ۴۱   ۴۲   ۴۳   ۴۴   ۴۵   ۴۶       >
  1. سادے کَپْڑے

    وہ کپڑے جن میں گوٹا کناری نہ ٹکا ہو ، جن کی رنگت شوخ نہ ہو.
     

  2. سادِیانَہ

    انسان کو اخلاقی پرواز کے لیے خصوصی دباؤ برداشت کرنے کی عادت ڈلوانا ، تکلیف دہ.
     

  3. سادِیََت

    جنسی کجروی ، نفسیاتی اُلجھاؤ ، آزاد رسانی سے لُطف اندورزی ؛ اطالوی امیر کاونٹ دی ساد سے منسوب جو عورتوں کو اِیذا دینے سے جنسی آسودگی حاصل کرتا تھا.
     

  4. سادھ

    متقی ، پرہیزگار ، پارسا ، مُقدَّس ، نیک.
     

  5. سادھ بَھگَت دیں جِنْہا اَسِیس ، سُکھی رَہیں وہے بِسْوے بِیس

    جن کو فقیر اور درویش دُعا دیں وہ ہمیشہ خوش رہتے ہیں.
     

  6. سادھ بَھگَت کی کَرے جو سیوا ، پارتُرَت ہو واکا کھیوا

    جو فقیروں کی خِدمت کریں ان کا بیڑا پار ہوتا ہے.
     

  7. سادھ بَھگت ہوں جِس پَر چھو ، مول بَھلا نَہ اس کاہو

    جس پر فقیر درویش ناراض ہوں اس کا ستیاناس ہوتا ہے.
     

  8. سادھ بَھئے تو کیا ہو بَھتگَت مَت جانیں ناہیں ، تُلؤسی پیٹ کے گارنے سادھ بھئے جگ چاہیں ہاہیں

    بغیر مذہب کے سادھو بننے سے کیا ہوتا ہے ، بہت سے تو پیٹ کی خاطر سادھو ہو جاتے ہیں . جاہل فقیر دین سے واقف نہیں ہوتا اس کامقصد پیٹ پالنا ہوتا ہے.
     

  9. سادھ چَلے بیکُنٹھ کو بَیٹْھ پالْکی مانہہ رَسْتے میں سے آئے پھر ، بھانگ تُمْباکو نانہہ

    یہ سادھوؤں پر طنز ہے ، جو بھن٘گ تمباکو بہت پیتے ہیں کہ بہشت کو جاتے ہوئے بھی واپس آگئے کیونکہ بھن٘گ تمباکو بہشت میں نہیں ہوتا . بٌری عادتوں کا شِکار خوشی اور راحت سےمحروم رہتا ہے.
     

  10. سادھ سَنْت

    سادھو ، جوگی.