( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۸۰۰ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۳۹   ۴۰   ۴۱   ۴۲   ۴۳   ۴۴   ۴۵   ۴۶   ۴۷       >
  1. سادھ سَنْت کی ٹَہل کَر لِیجے کچھ دَھرَم ، اوتُلْسی پھر نَہ ملے گا بار بار یہ کَرَم

    سادھو سنتوں کی ٹہل کر کے کچھ دھرم حاصل کرنا چاہئے - یہ جنم بار بار نہیں ملے گا.
     

  2. سادھ سَنْت کی ٹَہل کو اٹھو نَہ بَیٹھو جائے ، تُلْسی لالَچ لین کو دَوڑا دَوڑا جائے

    انسان طمع کی وجہ سے مارا مارا پھرتا ہے مگر سنتوں کی خدمت کے وقت اس سے ہلا بھی نہیں جاتا.
     

  3. سادھ کَہانی

    فقیروں کی سرگزشت یا داستان.
     

  4. سادھ کَھٹائی نا کَریں ، نامورَ کْھ سے پیٹ ، چاتر تو بیری بھلا ، مورَ کْھ بھلا نَہ مِیت

    فقیر بُرا کام اور بیوقوفوں سے دوستی نہیں کرتے ، دانا دشمن نادان دوست سے بہتر ہوتا ہے.
     

  5. سادھ

    خواہش ، طلب ، رغبت.
     

  6. سادھا

    ۱. مقّدر ، قِسمت ، نصیب.
    ۲. قُدرت ، طاقت ، اِقتدار.
     

  7. سادھارَن

    ۱. عام ، معمولی ، سِیدھا سادہ ، متوسط.
    ۲. مانند ، برابر ، مقابل ، نظیر ، ثانی ، دوسرا ، ہمتا ؛ برتاؤ ، روزمرہ ؛ مروج ، رائج ؛ سادہ ، صاف ، اصلی ؛ قدرتی ، خالص ؛ یک رنگ ؛ بے ریا ؛ سہل ، آسان ؛ معمولی ، بے حقیقت ؛ اتفاقی ، عارضی ؛ اکثر اوقات ، عموماً ، بارہا ، بیشتر ، اتفاق سے ، اتفاقیہ ، آسانی سے ، بلا تکلف ؛ آہستہ ، رسان سے ، ہولے سے ، نرمی سے.
     

  8. سادَھرا

    ( موسیقی ) ایک راگ کا نام.
     

  9. سادَھن

    ۱. وسیلہ ، طریقہ ، ذکر الہیٰ ، ذکر اذکار ، مشغلہ دینی ، ریاضت.
    ۲. عبادت ، بندگی ، رِیاضت ؛ پوجا پاٹ.
    ۳. مشق ، ریاض.
    ۴. تدبیر ، علاج ؛ تجویز ، کارروائی ؛ بجاآوری ، تعمیل ؛ اہتام ، عمل در عمل ؛ عمل ، استعمال ؛ مشق ، ربط ، عادت ، سبھاؤ ، معمول ، رویہ ، دستور ؛ اصلاح ، درستی ، ترتیب.
     

  10. سادَھن پی سَنْھتَن پی ، پی گَنوار کنہائی ، جو بجیا کی نْندَن کریں اسے کھائے کا لکامائی

    بھن٘گ کی تعریف میں بھن٘گڑ کہتے ہیں کہ اس کو فقیر بھی استعمال کرتے ہیں ، درویش اور امیر بھی اس لیے جو اس بوٹی (بھنگ) کی مذمت کرے اس پر کالکا پر کالکا دیوی کا غضب نازل ہو.